اگر کسی موصی نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد پر حصہ جائیداد ادا کر دیا ہو، تو کیا اس کی وفات کے بعد اس کے ورثاء اس جائیداد پر دوبارہ اس ادا کریں گے ؟ –
اگر موصی نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد پر حصہ جائیداد ادا کر دیا ہے تو اس کی وفات کے بعد اس کے ورثاء کو اس جائیداد پر دوبارہ حصہ جائیداد ادا نہیں کرنا ہو گا۔
موصی کی وفات کی صورت میں حصہ جائیداد کی ادائیگی کا کیا طریق ہو گا؟ –
موصی کی وفات کے وقت پر حصہ جائیداد فوری ادا کرنا واجب ہو جاتا ہے۔ اگر اس کے ورثاء فوری ادائیگی نہیں کر سکتے تو ایسی صورت میں ان کی طرف سے کوئی قابل اعتماد ضمانت پیش ہونے پر مجلس کار پر داز ایسے موصی کو استثنائی طور پر تدفین کی اجازت دے سکتی ہے۔ تاہم یہ ضمانت زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کیلئے ہو گی۔ اس عرصہ میں مکمل ادائیگی ہو ناضروری ہے۔
